ارنا نے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کی مرکزی جاسوسی تنظیم سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے لئے دوحہ روانہ ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سی آئی چیف کے دورہ دوحہ کا مقصد، غزہ نیز جنگی قیدیوں کے تبادلے کے تعلق سے حماس اور صیہونی حکومت کے سمجھوتے کے بارے میں ہنگامی میٹنگ ہے۔
رائٹرز نے ایک باخبر عہدیدار کے حوالے سے صیہونی حکومت اور حماس پر قطر اور امریکا کی جانب سے بہت زیادہ دباؤ ڈالے جانے کی خبر دی ہے۔
اس سے پہلے حماس کے ایک رکن نے بتایا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ نشست اختتام کو پہنچی اور حماس کا مذاکراتی وفد تحریک کے لیڈران سے مشورے کے لئے دوحہ واپس ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ